the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

سعودی وزیر حج نے حاجیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی رہائش کا انتظام کرنے والی کمپنیاں ہی اب ان کی منزلوں پر سامان پہنچانے کی ذمے دار ہوں گی۔

سعودی وزیر حج بندر الحجار کا کہنا ہے کہ ایک نئے نظام کے تحت زائرین کے تیز رفتار اور آرام دہ سفر کے لئے ان کا سامان اب مقامی کمپنیوں کی ذمہ داری ہوگی۔

اس نظام کے تحت تمام زائرین سامان کی فکر کئے بغیر ہی ائیرپورٹ جائیں گے۔ انہیں اب اپنے سامان کا چیک ان کروانے کے لئے کائونٹرز پر انتظار کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی۔



right;">وزیر حج کا کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں موجود لائسنس یافتہ کمپنیاں ان کا سامان ائیرپورٹ تک پہنچانے کی ذمےدار ہوں گی اور وہی سامان کو جہاز میں رکھوانے کا عمل پورا کریں گی۔

مقدس شہروں سے گھروں کو واپس جانے والے زائرین کے لئے آب زم زم کی فراہمی کے حوالے سے بندر الحجار کا کہنا تھا کہ زم زم کو زائرین کو سعودی عرب لانے والے جہازوں کی واپسی کے وقت ہی رکھوا کر ان کے ممالک میں بھیج جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زائرین آب زم زم کا مخصوص کردہ کوٹہ اپنے ممالک میں واپس پہنچنے پر وصول کریں گے۔ اب آب زم زم ان کی سعودی عرب سے واپسی پر ان کے سامان کا حصہ نہیں ہوگا۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.